ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

سونے کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،نیا ریکارڈ قائم،سونے کی طلب میں اچانک اضافہ اور قیمتیں بڑھنا کیوں شروع ہوگئی؟ ماہرین نے وجہ بتادی

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سونے کی تولہ قیمت کم وبیش 4 سال کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں۔1سال کے اندر سونے کی قیمتوں میں 14 فیصد تک کا اضافہ ہوا، تولہ نرخ 7ہزار100 روپے اور 10 گرام 6ہزار86 تک بڑھے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 1339 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں

بالترتیب 300 اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر پونے4سال کی بلند ترین سطح 57 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر49 ہزار 628 روپے پر پہنچ گئی۔یاد رہے کہ 12 اپریل 2014 کو سونے کی تولہ قیمت 58 ہزار 400 اور 10 گرام 50 ہزار 57 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، اس طرح 3 سال 9 ماہ کے بعد سونے کی تولہ قیمت 58 ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ 2007۔08 کے مالی بحران کے بعد بری کرنسیوں کی قدر میں کمی اورسیف ہیون کہلانے والی قیمتی دھات سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور مقامی نرخ 60 ہزار روپے تولہ سے بھی تجاوز کر گئے تھے تاہم امریکا سمیت کئی ترقی یافتہ ملکوں کی جانب سے مانیٹری پالیسی انتہائی نرم کرنے سمیت مختلف اقدامات کے نتیجے میں مالی بحران ختم ہوا اور معیشتیں بحال ہونا شروع ہوئیں، بحران ختم ہونے کے بعد منافع بخش سرمایہ کاری کے متبادل اثاثوں میں سرمایہ کاری ہوئی اور سونے کی طلب گھٹ جانے کی وجہ سے اس کے نرخ بھی کم ہوئے تاہم اب پھر سے دنیا بھر میں بے یقینی کی صورتحال اور سونے کی طلب اور قیمتیں بھی بڑھنا شروع ہوگئی ہیں اور اب یہ مقامی سطح پر پونے 4 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں ہیں تاہم چاندی کی قیمتیں برقراررہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…