اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 19ارب69کروڑ32لاکھ ڈالرز سے نیچے گر کر18ارب 74 کروڑ 49لاکھ ڈالر رہ گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے پرملک میں موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 94کروڑ83لاکھ ڈالرکی
کمی ہوئی ۔مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر88کروڑ68لاکھ ڈالر کی کمی سے12ارب66کروڑ49لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی سطح 6کروڑ15لاکھ ڈالر گھٹ کر 6ارب8کروڑ 44لاکھ ڈالرز رہ گئے۔