منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

گوادر بندرگاہ ملنے پر چین کے وارے نیارے ہوگئے،2048ء تک موجیں ہی موجیں ،کتنی کمائی ہوگی؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان عاصم خان نے کہا ہے کہمعاہدے کی رو سے گوادر بندرگاہ 2048تک چین کے پاس رہے گی ،گوادر کی بندرگاہ 2048کے بعد تمام اثاثہ جات کے ساتھ گوادر پورٹ اتھارٹی کو منتقل کی جائے گی، بندرگاہ کی تکمیل کے بعد 2048تک گوادر پورٹ اتھارٹی کو بندرگاہ کی آمدن سے 9فیصد جب کہ 15فیصد منافع فری اکنامک زون میں ہونیوالے کاروبار سے ملے گا۔تفصیلات کے مطابق معاہدے

کی رو سے گوادر بندرگاہ 2048تک چین کے پاس رہے گی ۔ بندرگاہ کو تعمیر کرنیوالی اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی اس عرصے کے دوران پانچ ارب ڈالر خرچ کرے گی۔گوادر کی بندرگاہ 2048کے بعد تمام اثاثہ جات کے ساتھ گوادر پورٹ اتھارٹی کو منتقل ہو جائیگی جس میں گوادر فری زون اور گوادر بندرگاہ میں جاری اربوں ڈالر کا کاروبار بھی شامل ہے۔گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے بعد 2048تک گوادر پورٹ اتھارٹی کو بندرگاہ کی آمدن سے 9فیصد حصہ ملے گا اور15فیصد منافع گوادر میں فری اکنامک زون میں ہونیوالے کاروبار سے ملے گا۔وزارت منصوبہ بندی کے ترجمان کے مطابق گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے 2007میں سنگاپور پورٹ اتھارٹی کے ساتھ معاہد ہ کیا گیا تھا لیکن سنگاپور اتھارٹی مقررہ وقت میں بندرگاہ کی تعمیر نہیں کر سکی۔پھر 2013میں گوادر کی بندرگاہ انہی شرائط کے تحت چینی اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کو دی گئی اور سنگاپور پورٹ اتھارٹی سے کیے گئے معاہدے میں کوئی ایک ترمیم بھی نہیں کی گئی۔ترجمان کے مطابق گوادر بندرگاہ کی تعمیر کا چینی کمپنی سے معاہدہ موجودہ سی پیک معاہدے سے قبل کیا گیا تھا۔معاہدے کے تحت چینی کمپنی بندرگاہ کے ٹرمینل ، مشینری ، میرین ویسلزسمیت دیگر سہولیات تعمیر کرنے کے علاوہ فری اکنامک زون بھی تعمیر کرے گی۔ فری اکنامک زون کے لیے 23سو ایکڑاراضی مختص کی گئی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…