اسلا م آ باد ( آ ئی این پی ) وزارت خزانہ نے کہاہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کو بی تھری ریٹنگ کے ساتھ مستحکم قرار دے دیا ہے۔سی پیک کے تناظر میں عالمی ایجنسی نے پاکستان کی ترقی کو مضبوط قرار دیا ہے۔
وزارت خزا نہ کے ترجمان کے مطابق موڈیز کی جا ری کر دہ حالیہ ر پو ر ٹ کے مطا بق موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے انفراسٹرکچر اور توانائی مسائل حل کر رہی ہے۔ ر پو ر ٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت میکرو استحکام کا پروگرام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستان گزشتہ چار سال میں اصلاحات پر عملدرآمدسے مستحکم انداز سے ترقی کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ آئندہ چند سال میں پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار 6فیصد سے بڑھ جائے گی۔بجلی کی قلت کا خاتمہ،تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے برآمدات بڑھنے کی توقع ہے۔اعلی سطح ترقیاتی عوامل سے ترقی کا تسلسل جاری رہنے کی توقع ہے۔موڈیز ر پو ر ٹ میں کہا گیا ہے کہ مثبت میکرو اکنامک اشاریوں کے باعث شرح نمو مستحکم رہے گی اور افراط زراورمالیاتی نظم و ضبط اور زرمبادلہ کے ذخائر کے بھی شرح نمو پر مثبت اثرا ت ہونگے۔رپورٹ کے مطا بق پاکستان کی اقتصادی اشاریئیاور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔حکومت کے اقتصادی ایجنڈے میں رکاوٹ سے معیشت کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔