اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی کی صرف خبر سے کس طرح سرمایہ کاروں کے کتنے سو ارب روپے ڈوب گئے؟

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا کیونکہ ایک دن میں 1855 پوائنٹس کی کمی کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 47 ہزار 671 پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بجٹ سے قبل بہتر معاشی اعداوشمار، سی پیک منصوبوں اور ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت پر 25 مئی دو ہزار سترہ کو ہنڈرڈ انڈیکس 53 ہزار 123 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔ایک ہفتے قبل حصص بازار میں صرف پانچ روز میں چار ہزار پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی جس میں یکم جون کو 1810 پوائنٹس کی ایک دن میں سب سے زیادہ مندی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی مندی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور سرمایہ کاروں کے 350 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ وزیراعظم نواز شریف کی پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے طلبی بتائی گئی۔یاد رہے وزیراعظم نواز شریف جمعرات 15 جون کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے صبح 11 بجے پیش ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…