اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نئے بینک کے قیام کا اعلان، یہ بینک کام کیا کرے گا؟ حکومت نے حیرت انگیزاعلان کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ فریم ورک، انفراسٹرکچر فنانس کیلئے’’ پاکستان انفراسٹرکچر بینک‘‘ قائم کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سرکاری شعبہ میں انفراسٹرکچر کی مالی ضروریات پوری کرنے کیساتھ ساتھ حکومت مختلف قواعد و پالیسی تبدیلیوں کے ذریعے نجی شعبہ کی انفراسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ انفراسڑکچرکی مالی ضروریات پوری کرنے کےلئے حکومت نے مختلف بنیادوں پرترقیاتی اخراجات میں بھی اضافہ کیاہے اوران مالی ضروریات کوپوراکرنے کےلئے حکومت پاکستان انفراسٹرکچر بینکقائم کرے گی تاکہ نجی شعبے کوقرض کی فراہمی کےلئے قرض فراہم کیاجاسکے جبکہ یہ بینک ملک کی ترقی میں اہم کرداراداکرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انفراسٹرکچر بینک میں پاکستان کا 20 فیصد حصہ ہو گا جبکہ آئی ایف سی جوکہ عالمی بینک کاایک بڑامالی ادارہ ہے اس کی شراکت 60فیصد اورباقی 20فیصدشراکت داری نجی اداروں کی ہوگی اوراس بینک کے قیام کامقصدانفراسڑکچرکےلئے قرض کی فراہمی ہوگا۔انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ملک میں تعمیروترقی کاایک نیادورشروع ہوگاجبکہ اس سے مزیدملازمتیں بھی پیداہونگی اورنجی شعبے کوقرضے کی فراہمی میں بھی آسانیاں پیداہونگی ۔اسحاق ڈارنے کہاکہ انفراسڑکچرکی مالی ضروریات پوری کرنے کےلئے حکومت نے مختلف بنیادوں پرترقیاتی اخراجات میں بھی اضافہ کیاہے اوران مالی ضروریات کوپوراکرنے کےلئے حکومت پاکستان انفراسٹرکچر بینکقائم کرے گی تاکہ نجی شعبے کوقرض کی فراہمی کےلئے قرض فراہم کیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اس بینک کے قیام سے ملکی ترقی کی رفتارمزیدتیزہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…