پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری،60ہزار پاکستانیوں کا روزگار لگ گیا،چینی سفیر کازبردست اعلان

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک)پاکستانیوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے اور ان کے طرز زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردارا دا کررہا ہے، اس وقت اقتصادی راہداری منصوبے تمام صوبوں اور علاقوں میں شروع کئے جارہے ہیں ۔نامکمل اعدادوشمار کے مطابق چینی کمپنیوں میں 60ہزار سے زیادہ پاکستانی اندرون ملک اور بیرون ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں کام کررہے ہیں

جبکہ 19000سے زائد پاکستانی ان منصوبوں میں براہ راست ملازم ہیں ، ان میں سے کچھ پاکستانیوں کو چینی اداروں کی طرف سے تربیت دینے کے لئے چین بھیجا گیا ہے جو کہ دوطرفہ تعاون میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر سن و ی ڈونگ نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یہ تقریب ون بیلٹ و ن روڈ کانفرنس کے سلسلے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی ، کانفرنس بیجنگ میں 14 سے 15مئی تک منعقد ہو گی ۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس علاقائی رابطے اور تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں عظیم اقدام ثابت ہو گی ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کو ون روڈ ون بیلٹ منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا کیونکہ سی پیک اس کا اہم منصوبہ ہے ۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ چینی کمپنیاں بڑی مستعدی سے اپنی سماجی ذمہ داریاں بھی ادا کررہی ہیں جن میں جنریٹرز ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹ ،بجلی کے پنکھے اور دیگر ضروریات کی زندگی کی اشیاء مقامی لوگوں کو عطیہ کی جارہی ہیں ،کئی پاکستانی طلباء ، اساتذہ اورڈاکٹروں کو تعلیم یا تربیت کے لئے چین بھیجا جارہا ہے ، گوادر میں فقیر پرائمری سکول چینی عطیات سے مکمل کیا گیا ہے ، یہ پہلا سی پیک منصوبہ ہے جو طرز زندگی بہتر بنانے کے لئے مکمل کیا گیا ہے اور جس کا مقامی لوگوں نے بڑی گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا ہے ،

گذشتہ سال چینی حکومت کے تعاون سے 3500پاکستانی طلباء تعلیم حاصل کرنے کے لئے سکالر شپ پر چین گئے ، چینی سکالر شپ پر جانیوالے غیر ملکی طلباء میں پاکستانی طلباء کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ سی پیک سے صرف پاکستان اور چین کو ہی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ یہ اس خطے میں امن ، سلامتی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا ، اس سے کھلے پن اور انفرادیت کا اصول سامنے آئے گا کیونکہ تمام منصوبوں کی تعمیر میں کھلے پن ، شفافیت ، جامعیت اور متوازن طریقے کو فروغ دیا گیا ہے ، اس سے اس خطے کے تمام ممالک کو فائدہ حاصل ہو گا اور کسی تیسری فریق کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ، سلامتی کے معاملات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ تعمیر اور سلامتی کو مساوی اہمیت دی ہے، ہم نے کئی مرحلوں پر سکیورٹی تعاون کا نظام تشکیل دیا ہے اور ہم اس بارے میں ہمہ وقت چوکنا ہیں ،

پاکستان نے سی پیک کے منصوبوں اور اس پر کام کرنیوالے افراد کی سلامتی کو بڑی اہمیت دی ہے اور اس سلسلے میں 14000افراد پر مشتمل خصوصی حفاظتی ڈویژن قائم کیا ہے، ہم پاکستان کی طرف سے کی گئی ان کوششوں کی وسیع تر ستائش کرتے ہیں ۔سن وی ڈونگ نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک کی پیشرفت میں منفرد فوائد کے حامل ہیں ، ہم ہرحال میں دفاعی تعاون میں شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں جو ہمارے درمیان تعاون کی ٹھوس سیاسی بنیاد ہے، دونوں ممالک صنعتی ڈھانچے اور ترقی کے عمل میں ایک دوسرے کے بے حد مشکور ہیں ، سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے دونوں ممالک کی قسمت ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہے جس کے نتیجے میں دوطرفہ فوائد اور مشترکہ ترقی کی منزل حاصل ہو گی ،

چین اور پاکستان کے تعلقات ترقی پذیر ممالک کے لئے کامیابی کی ایک مثال ہیں کہ وہ باہمی فوائد کے لئے تعاون کریں اور انسانیت کے مستقبل مساوی فوائد کی حامل برادری کی تعمیر کریں ،پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اورتجارتی تعاون چینی سفیر نے کہا کہ انہیں سی پیک کی تعمیر کے نتیجے میں پائیدا ر ترقی کے ذریعے کئی نئے مواقع حاصل ہو ں گے ، چین پاکستان کا نہ صرف سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے بلکہ پاکستان چین کو اشیاء برآمد کرنیوالا دوسرا بڑا ملک ہے ، چین دوطرفہ تجارتی تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستانی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی چینی مارکیٹوں تک رسائی کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنا پسند کرتا ہے ۔یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ پاکستان ایسی کوئی اشیاء فراہم نہیں کررہا جن کی چین کو ضرورت ہو ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…