کراچی(آئی این پی) دودھ کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا، دودھ اب 85 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، جس میں دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی نے کمشنر اپنی رپورٹ پیش کی ،جس کے بعد دودھ کی نئی قیمت 85روپے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں اور
زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس کے مطابق دودھ کی نئی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد 85روپے فی لیٹر ہوگی، دودھ کی نئی قیمت پر عملدرآمد یکم اپریل سے شروع ہو گیا ہے ۔ڈیری فارمر اور ریٹیلرز کے نمائندوں نے کمشنر کراچی کو یقین دلایا کہ وہدودھ انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت کریں گے اور دودھ میں ملاوٹ کی شکایات کو دور کریں گے۔دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، ساتھ ساتھ کراچی میں ڈیری بم بھی گرا دیا گیا ہے، عوام نے دودھ کی قیمت میں اضافے کو عوام کیساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی چاروں طرف سے عوام پر وار کررہی ہے۔