اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں گاڑیوں کا نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا، منصوبے سے 46 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاک سوزوکی موٹرز کے ایم ڈی ہیرو فومی نگاؤ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ایم ڈی پاک سوزوکی
موٹرز نے کہا کہ سوزوکی موٹرز پاکستان میں 46 کروڑ ڈالر کی لاگت سے اپنا دوسرا پلانٹ لگانے کی تیاری کررہی ہے، نیا پلانٹ 2 سال میں قائم کردیا جائے گا اور 2018ء میں پیداوار شروع کردیگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہ حکومت تمام سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے یکساں مواقع فراہم کرے گی، ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگار ہیں۔