جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، بلند ترین سطح کو چھو کر تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوزبردست تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرنے کے ساتھ46125 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو کر تاریخی سنگ میل عبور کر لیا جبکہ تیزی کے رجحان کے ساتھ کے ایس ای100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ45857پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں87 ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم92کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا۔ اس سے قبل 9 دسمبر 2016ء کو 45387 پوائنٹس کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ یکم نومبر 2016ء کو 1406پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے مارکیٹ بلندیوں کا ریکارڈ قائم کر چکی تھی۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تیل اور بینکنگ کے شعبوں میں مسلسل تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے 46 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرلی۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔علاوہ ازیں سال کے آخر میں کمرشل بینکوں کے اچھے نتائج کی امید کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر میں بھی سرمایہ کاروں کا رجحان بڑھتا نظر آرہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ رواں ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس مزید ریکارڈ قائم کرسکتا ہے۔گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کی وجہ تیل، بینکنگ اور سیمنٹ کے شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری تھی۔

منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400،45500،45600،45700اور45800پوائنٹس کی 5نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا اورمنگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں470.66پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس45387.23پوائنٹس سے بڑھ کر45857.89پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس333.81پوائنٹس کے اضافے سے24781.24پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس31119.40ائنٹس سے بڑھ کر31418.26پوائنٹس پربندہوا۔منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں87ارب80کروڑ68لاکھ70ہزار807روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم91کھرب26ارب95کروڑ73لاکھ94ہزار484روپے سے بڑھ کر92کھرب14ارب76کروڑ42لاکھ65ہزار291روپے ہوگیا۔منگل کومارکیٹ میں38کروڑ30لاکھ46ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو21ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ40کروڑ71لاکھ24ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو22ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طورپر424کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،240میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل3کروڑ5لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک2کروڑ84لاکھ،بینک آف پنجاب2کروڑ14لاکھ،آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ1کروڑ55لاکھ اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ42لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے یونی لیورفوڈزکے بھاؤمیں150روپے اورفلپس مورس پاک کے بھاؤمیں96.21روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھاؤمیں244.29روپے اورنیسلے پاکستان کے بھاؤمیں202.50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…