منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور آنے والی پرواز میں دو برطانوی نژاد پاکستانی خواتین گتھم گتھا،تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش،مسافر خوفزدہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) قومی ائیرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز میں سیٹ کی تبدیلی کے تنازع پر دو برطانوی نژاد پاکستانی خواتین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئیں، تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادنہ استعمال کیا اور بال نوچتی رہیں۔

لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائنز کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 710 میں سوار دو برطانوی نژاد پاکستانی خواتین آسیہ بتول اور عظمی اویس نے دوران پرواز ایک دوسرے پر تشدد شروع کر دیا۔ سیٹ کی تبدیلی جیسے معمولی تنازعے پر دونوں کی ایک دوسرے سے تکرار ہو گئی۔ اس دوران پائلٹ، عملے اور ساتھی مسافروں نے دونوں کو منع کرنے کے لاکھ جتن کیے۔ آسیہ اور عظمی نے کسی کی بھی ایک نہ سنی بلکہ تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش جاری رکھنے سمیت ایک دوسرے کے بال بھی نوچتی رہیں

طیارہ لاہور لینڈ ہوتے ہی پائلٹ کی شکایت پر ائیر پورٹ سیکیورٹی نے آسیہ بتول اور عظمی اویس کو حراست میں لے لیا جس کے بعد لاہور کی رہائشی دونوں برطانوی نژاد خواتین کو اپنی غلطی کااحساس ہوا، دونوں نے تحریری معافی نامہ لکھ کر اپنی جان چھڑوائی۔جھگڑے پر طیارے میں سوارمسافر خوفزدہ ہوگئے اور شدید چیخ و پکار مچی رہی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…