ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بینک اکائونٹ ہولڈرزخبردار! ایک بینک منیجرلوگوں کے اکائونٹس سے کیسے پیسے نکالتارہا؟ اس کے گھرسے کتنی رقم برآمد ہوئی؟پڑھ کرآپ حیران رہ جائیں گے

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیابھرمیں آپ بینکوں سے غیرقانونی طریقے سے رقوم نکالنے کی خبریں آپ نے پڑھی ہوں گی لیکن فیصل آبادمیں ایک بینک منیجرنے بینک فراڈکاایک نیاطریقہ متعارف کرادیا۔جھنگ میں بینک میں فراڈکرنے کے کیس میں گرفتاربینک منیجرسے پولیس اورایف آئی اے نے ایک کروڑ،اسی لاکھ روپے برآمد کرلیے جبکہ 95لاکھ 70ہزارروپے والے کئی بینک اکائونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں ۔

تحقیقات کے مطابق ایف آئی اے کے سب انسپکٹرز تیمور حیدر اور عابد گل نے تفتیش کرتے ہوئے جھنگ کے بینک مینجر ساحر فردوسی کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے برآمد کرتے ہوئے دیگر پانچ اکاؤنٹس میں منتقل کئے گئے پچانوے لاکھ ستر ہزار روپے بھی ضبط کرلئے ہیں ایف آئی اے نے گرفتارملزم سلیم کی نشاندہی پرجھنگ کے ایک بینک کے مینجر ساحر فردوسی کو 19نومبر کو دبئی فرار ہونے کی کوشش میں لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیاجبکہ اسکے ساتھی بینک کیشئر عبدالرحمان کو بھی گرفتاکیاگیاتھا۔

ان ملزمان نے بے نامی اکائونٹس کھول رکھے تھے اوراکائونٹس ہولڈرزکوبتائے بغیران کی رقم اپنے اکائونٹس میں منتقل کرتے تھے اوران بھاری رقوم کودوسرے مقاصد پرخرچ کرتے تھے اوربھاری منافع کماکررہے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…