کراچی(این این آئی)بڑے پرائز بانڈز کالا دھن اور کرپشن کا پیسہ چھپانے میں استعمال ہو رہے۔ حکومت اب تک 460 ارب روپے کے بڑی مالیت کے پرائز بانڈز جاری کر چکی ہے۔ اب تک 40 ہزار مالیت کے 183 ارب روپے کے بانڈز اور 25 ہزار مالیت کے 93 ارب روپے کے بانڈز جاری کر چکی ہے۔
اس طرح پرائز بانڈز میں 70 فیصد حصہ بڑے بانڈز کا بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق تنخواہ دار یا چھوٹا طبقہ ہزاروں قسم کے ٹیکس دیتا ہے اور بامشکل اپنے گھر کا خرچ چلاتا ہے، اس کے لئے بڑی مالیت کے بانڈز کی خریداری تقریبا نامکن ہوتی ہے، اس لئے زیادہ تر بڑی مالیت کے بانڈز کی خریداری ٹیکس چوری کے لئے یا کرپشن کے پیسے چھپانے کے لئے کی جاتی ہے۔