لاہور، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا‘محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او اور ضلعی امن کمیٹیوں سے سفارشات مانگ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ محرم میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ پولیس کی درخواست پر ہوگا محکمہ داخلہ صرف حساس اضلاع اور مقامات پر موبائل سروس بند کرنے پر غور کر رہا ہے اس حوالے سے پولیس سے رائے مانگی گئی ہے جب کہ یہ بندش صرف جلوس کے راستوں میں ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ اضلاع کے ڈی سی اوز پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ادھرکراچی میں بھی 9اور10محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری اورموبائل فون سروس بھی بندرکھنے کافیصلہ کیاگیاہے