اسلام آباد(این این آئی) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپے 93 پیسے سے 8 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے93 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے75 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 62 پیسے، ہائی آکٹین کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔یاد رہے کہ حکومت نے جی ایس ٹی کی شرح کم نہ کی تو یکم جولائی 2016 سے پیٹرول کی نئی قیمت 66 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 79 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔دوسری جانب مٹی کے تیل کی نئی قیمت 51 روپے 87 پیسے، لائٹ ڈیزل 43 روپے 35 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت 76 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی آمد کے باعث پیٹرول و ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان رواں ہفتے جمعرات کو کریگی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں،یکم جولائی سے کیا ہوں گی؟تفصیلات سامنے آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)



















































