پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مسلسل بری خبروں کے بعد کاروباری برادری کیلئے خوشی کی خبر آگئی

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے جاری مندی کے بادل چھٹ گئے ،کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اتار چڑھاؤ کے بعدتیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس کی 37000کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا ۔سرمائے کے مجموعی حجم میں21ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین چھوڑنے کا فیصلہ اور سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحا ل پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی سیمنٹ ،توانائی ،آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 37200پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 36800پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گرگیا تھا۔منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں37.06پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس37039.57پوائنٹس سے بڑھ کر37076.63پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس72.83پوائنٹس کے اضافے سے21188.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24726.07پوائنٹس سے بڑھ کر24798.5پوائنٹس پربند ہوا۔منگل کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں21ارب72کروڑ75لاکھ72ہزار48روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم74کھرب12ارب48کروڑ46لاکھ55ہزار327روپے سے بڑھ کر74کھرب34ارب21کروڑ22لاکھ27ہزار375روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز15کروڑ89لاکھ حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو9ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر کے روز16کروڑ36لاکھ89ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر347کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،204میں کمی اور32کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے دیوان سیمنٹ 21کروڑ17لاکھ ،کے الیکٹرک12کروڑ45لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ46لاکھ ،حب پاور کمپنی88لاکھ اور دیوان موٹرز 73لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھاؤ میں81روپے اور فلپ مورس پاک کے بھاؤ میں64.55روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں388.07روپے اور یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں100روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…