اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

دوست ملک کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان، خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 28  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سٹیل، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے گذشتہ روز اسلام آباد چمبر آف کامرس کا دورہ کیا وفد میں چین کی زونرجی کمپنی لمیٹڈ اور حیبی ویلانگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ گروپ سمیت دیگر کمپنیوں کے نمائندگان شامل تھے۔ وفد نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے چین کے سرمایہ کار پاکستان میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کے موجودہ دورے کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا ہے زونرجی کمپنی لمیٹڈ چین کی ایک اعلیٰ ٹیکنالوجی والی ایک بڑی کمپنی ہے جو شمسی توانائی، بائیو انرجی اور انرجی سیونگ سمیت توانائی کے مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے کا عمدہ تجربہ رکھتی ہے اور اب وہ پاکستان میں توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ حیبی ویلانگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ گروپ بھی چین کی ایک بہت بڑی کمپنی ہے جو 10 کلاسز میں تقریبا ایک سو قسم کی بائی سائیکلیں بنانے کا تجربہ رکھتی ہے۔ اس کی بنی ہوئی بائی سائیکلیں یورپ، امریکہ، آسٹریلیا، مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیاء سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کی جاتی ہیں۔ کمپنی اب پاکستان میں بائی سائیکلیں تیار کرنے کا پلانٹ لگانے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر شیخ پرویز احمد نے چین کے وفد کو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں چین کے سرمایہ کاروں کیلئے پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار اس تاریخی منصوبے میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں تا کہ یہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ توانائی، تعمیرات، سٹیل، ماربل، انفراسٹریکچر کی ترقی، معدنیات، انجینئرنگ ، تیل و گیس کی تلاش اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت پاکستان کی معیشت کے دیگر شعبوں میں چین کے سرمایہ کاروں کیلئے براہ راست سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد سے چین کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے پاس اعلیٰ فنی مہارت اور ایڈوانس ٹیکنالوجی پائی جاتی ہے جبکہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات فراہم کر رہا ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے سرمایہ کار ان پرکشش مراعات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…