اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈویلپپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل ) نے سکھر میں تھل ویسٹ کنویں سے گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے ۔ یہ کنواں او جی ڈی سی ایل کی اپنی ملکیت ہے اور اس کی گہرائی3ہزار993 میٹر ہے ۔ او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ نے اس دریافت پر کمپنی کے عملے اور افسران کو مبارکباد دی ۔