پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید ترین مندی کی لپیٹ میں رہی

datetime 27  جون‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید ترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس3بالائی حدسے نیچے گرگیا اورانڈیکس37300پوائنٹس سے گھٹ کر37000پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے66ارب سے زائدروپے ڈوب گئے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ مارکیٹ میں مندی کی وجہ بن رہا ہے جبکہ عید کی طویل تعطیلات مارکیٹ کو سست روی کا شکار کر رہا ہے، سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے سبب آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید گراوٹ کا شکار ہو سکتی ہے ۔پیر کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں350.31پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس37389.88پوائنٹس سے کم ہو کر37039.57پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس231.70پوائنٹس کی کمی سے21115.46پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24947.36پوائنٹس سے کم ہو کر24726.07پوائنٹس پربند ہوا۔پیرکے روز مارکیٹ کے سرمائے میں66ارب33کروڑ81لاکھ11ہزار128روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 74کھرب78ارب82کروڑ27لاکھ66ہزار455روپے سے کم ہو کر 74 کھرب 12 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ 55 ہزار 327 روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز16کروڑ36لاکھ89ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ23کروڑ68لاکھ39ہزارہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو15ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر323کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے121کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،181میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک5کروڑ51لاکھ،ورلڈکال ٹیلی کام97لاکھ51ہزار،نشاط ملزلمیٹڈ75لاکھ9ہزار،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ64لاکھ17 ہزاراورہم نیٹ ورک لمیٹڈ54لاکھ28ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے باٹا پاک کے بھاؤمیں100روپے اورنیسلے پاک کے بھاؤمیں25روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤمیں408.50روپے اوریونی لیورفوڈزکے بھاؤمیں139روپے کی نمایاں کمی ریکا رڈکی گئی۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…