اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سونے کی قیمتوں بارے حیران کن خبر آ گئی

datetime 25  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے فیصلے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور 2008ء کے بعد پہلی مرتبہ سونے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں تقریباً8 فیصد کا اضافہ ہوا اور ستمبر 2008ء کے بعد پہلی مرتبہ کسی ایک دن میں سونے کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کے مستقبل کے معاہدے 1358.20 پاؤنڈ فی اونس میں طے پائے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.3 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے معاہدے 1258.96 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ منیلا اور بنگلور میں بھی سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا اور قیمتوں میں مجموعی طور پر 5.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سپاٹ گولڈ کی مستقبل کی خریداری کے معاہدے 1319.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ اگست کیلئے یو ایس گولڈ کی قیمتوں میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1322.80 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…