اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

کے ایس ای 100 انڈیکس 40.02 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 37392.29 پوائنٹس پر بند

datetime 7  جون‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 40.02 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 37392.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 40.02 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 37392.29 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 9.01 پوائنٹس کی کمی سے 21420.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 8.21 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 41.50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 32.19 پوائنٹس کی کمی سے 14848.21 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 249.43 پوائنٹس کے اضافے سے 15533.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 36.25 پوائنٹس کے اضافے سے 17738.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 78 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 231 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک سروسز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 27.75 روپے کے اضافے سے 582.86 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح دی سیرل کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 24.98 روپے کی تیزی سے 540.11 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پیلپس مورس پاکستان اور ہیسکول پیٹرول کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 15.10 روپے کی مندی سے 1664.90 روپے اور ہیسکول پیٹرول کے حصص کی قیمت بھی 9.13 روپے کی کمی سے 197.20 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 41 لاکھ 26 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.25 روپے سے شروع ہو کر 8.20 روپے پر بند ہوئی جبکہ فوجی سیمنٹ کے 1 کروڑ 50 لاکھ 28 ہزار 500 حصص کے سودے 32.89 روپے سے شروع ہو کر 33.56 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 3 لاکھ 5 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 71 کروڑ 37 لاکھ 94 ہزار 158 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 75 کھرب 31 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ 85 ہزار 78 روپے سے بڑھ کر 75 کھرب 34 ارب 19 کروڑ 73 لاکھ 98 ہزار 9 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 72 لاکھ 16 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…