کراچی (این این آئی) بینک دولت پاکستان نے 2015ء کی عیدین کے موقع پر پرجوش خیر مقدم کئے جانے کے بعد اس سال بھی عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ مرکزی بینک سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے جن کو ای برانچز کہا جائے گا، اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کئے جا سکیں گے۔ عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزد ای برانچز سے نئے نوٹوں کا اجرا 2 رمضان سے شروع ہو گا اور28 رمضان تک جاری رہے گا۔ رمضان 2016ء کے دوران ملک کے116 شہروں میں 500 ای برانچز کے ذریعے یہ خدمت فراہم کی جائے گی۔ نامزد ای برانچز میں نئے بینک نوٹوں کا ضروری اسٹاک پہنچا دیا گیا ہے۔ ایک ایس ایم ایس پر چارجز 2 روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔ اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہو گا جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ای برانچ کا کوڈ لکھنا ہو گا، (مثال کے طور پر 3830305939875(space)KHI005)، نامزد ای برانچوں کے برانچ کوڈ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ sbp.org.pk،pakistanbanks.org اور کمرشل بینکوں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ بھیجنے والے فرد کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے موثر ہونے کی آخری تاریخ لکھی ہوگی۔ ریڈیمشن کوڈ زیادہ سے زیادہ دو ایام کار کے لئے موثر ہو گا۔ صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ/ اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصولہ ریڈیمشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہو گا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔ واضح رہے کہ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹہ 10 روپے کی دو گڈی اور20 روپے کی ایک گڈی ہے جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں50 روپے اور 100 روپے کے نوٹوں کی بھی ایک ایک گڈی مل سکتی ہے۔ ایک شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے، کسی مختلف موبائل فون نمبر سے وہی سی این آئی سی/ اسمارٹ کارڈ نمبر، یا اسی موبائل فون نمبر سے کوئی اور سی این آئی سی/ اسمارٹ کارڈ نمبر بھیجا گیا تو کوئی ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں کیا جائے گا بلکہ بھیجنے والے صارف کو اضافی لاگت ہی اٹھانی پڑے گی۔ عوام کو معلومات/شکایات کی صورت میں مدد دینے کے لئے ایس بی پی بی ایس سی نے ایک ہیلپ ڈیسک111-008-877 قائم کی ہے جس سے نیشن وائڈ ڈائلنگ کوڈ کے ذریعے رابطہ اس طرح ممکن ہے، پنجاب کے لئے 042 کوڈ، سندھ اور بلوچستان کے لئے 021 کوڈ اور خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے 051 کوڈ، ہیلپ ڈیسک کی سہولت صرف دفتری اوقات میں میسر ہو گی۔
نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں ،اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































