جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

وہ خبر آگئی جس کا انتظارتھا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن اضافے کا اعلان

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے بجٹ17 ۔ 2016 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور ورکرز کیلئے مندرجہ ذیل ریلیف اقدامات کا اعلان کرتا ہوں،2013 اور 2014ء کے عارضی اضافے کو بنیادی تنخواہ کا حصہ بنایا جارہا ہے، وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو یکم جولائی 2016ء سے رننگ بیسک پے پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائیگا۔ سول آرمڈ فورسز کے سرحدی علاقوں میں تعینات افراد کیلئے سپیشل ایریا کمپنسیٹری الاؤنس جو 50-210 روپے ماہانہ تھا بڑھا کر 300 روپے ماہانہ کیا جارہا ہے، چترال، دیر ، ہزارہ ڈویژن، سوات اور مالاکنڈ میں تعینات ملازمین کا کمپنسیٹری الاؤنس خیبرپختونخوا حکومت کے برابر کیا جارہا ہے۔ معذور افراد کے سپیشل کنوینس الاؤنس کو بڑھا کر 1000 روپے ماہانہ کیا جارہا ہے۔ قاصد/ نائب قاصد/ دفتری کا متفرق الاؤنس 300 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ کیا جارہا ہے۔ پاک فوج کے افسران کو سول ذمہ داریوں پر تعینات کرنے کیلئے لباس کی مد میں ملنے والے الاؤنس کو 800 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے اور واپس فوج میں تعیناتی کے وقت لباس کی مد میں ملنے والے الاؤنس کو 500 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کیا جارہا ہے۔ گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کو بعد از دفتری اوقات کام کرنے کی صورت میں ملنے والے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، درجہ چہارم کے ملازمین کی تجویز پر گریڈ 1 سے 4 کے ملازمین کو ملنے والے واشنگ الاؤنس اور ڈریس الاؤنس 100روپے ماہانہ سے بڑھا کر 150 روپے ماہانہ کیا جارہے ہیں۔ وفاقی ملازمین کو ایم فل الاؤنس کی ادائیگی پی ایچ ڈی الاؤنس کے پچیس فیصد یعنی 2500 روپے ماہانہ کے مطابق دیا جائیگا۔ ایڈیشنل چارج الاؤنس اور ڈیپو ٹیشن الاؤنس کی بالائی حد 6000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 12000 روپے ماہانہ کی جارہی ہے۔ کوالیفکیشن پے میں پچاس فیصد اضافہ کیا جارہا ہے اور اس میں اے سی سی اے، سی آئی ایم اے، سی اے، آئی سی ایم اے، آئی سی ڈبلیو اے، اے سی سی اے، سی آئی ایم اے، این ایم سی، این ڈی سی، ایس ایم سی اور ایس سی ایم سی وغیرہ وغیرہ شامل ہونگے۔ ایل ڈی سی کی پوسٹ گریڈ 7 سے اپ گریڈ کر کے گریڈ 9 میں، یو ڈی سی کی پوسٹ گریڈ 9 سے گریڈ 11 میں ، اسسٹنٹ کی پوسٹ گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں اور اسسٹنٹ انچارج گریڈ 15 سے گریڈ 16 میں کی جارہی ہے۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹیری کے اوقاف ڈائریکٹوریٹ میں خطیب کی پوسٹ گریڈ 12 سے اپ گریڈ کر کے گریڈ 15 ،موذن / مدارس کی پوسٹ گریڈ 5سے اپ گریڈ کر کے گریڈ 7 سے، خادم کی پوسٹ گریڈ 5 سے اپ گریڈ کر کے گریڈ 6 میں کی جارہی ہے۔ فاٹا ، پاٹا اور بلوچستان وفاقی لیوی فورس کا رسک الاؤنس 2008ء کے پے سکیل کے مطابق ایک مہینے کی انیشل بیسک پے کے برابر کیا جارہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی طرز پر مزدور طبقے کی بہبود کیلئے کم از کم ویج کی شرح کو 13000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 14000 روپے ماہانہ کیا جارہا ہے۔ حکومت پنشنرز اور ان کے خاندانوں کے مسائل سے آگاہ ہے ان کی فلاح کیلئے موجودہ حکومت نے پچھلے تین سال میں کئی اقدامات اٹھائے ہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی سطح کے تمام پنشنرز کی پنشن میں یکم جولائی 2016ء سے دس فیصد اضافہ، وفاقی حکومت کے 85 سال کے زائد کے پنشنرز کی پنشن میں یکم جولائی 2016ء سے 25 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے ۔ سابق مشرقی پاکستان کے پنشنرز کو ملنے والی اعزازی پنشن 2000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 6000 روپے ماہانہ کی جارہی ہے جبکہ ان کے خاندان کو ملنے والی پنشن ایک ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 4500 روپے ماہانہ کی جارہی ہے۔ نیشنل سیونگز کی پنشنرز سکیم اور سینئر سیٹیزن اور بیواؤں کیلئے بہبود کی سکیم کی انوسٹمنٹ کی بالائی حد چالیس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ کی جارہی ہے۔ تنخواہ ، پنشن اور الاؤنس میں اضافے پر تقریبا 57 ارب روپے کا اضافی خرچہ آئیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…