اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش اضافی جی ایس ٹی کے باعث کیا گیا تاہم وزارت وزیراعظم سے مشاورت کے بعد ہی حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 85پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 69پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 2روپے 18پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 57پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 4روپے 47پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اضافی جی ایس ٹی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































