بجلی کی قیمت 3روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
اسلام آباد(آئی این پی )سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کے نرخوں میں 3روپے 41 پیسے جب کہ کے الیکٹرک نے 54 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست دے دی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپریل کے مہینے کے لئے بجلی کی اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی تاہم بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 4 روپے21 پیسے فی یونٹ رہی۔ اس لئے اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی 54 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست دے دی ہے۔ نیپرا دونوں درخواستوں کی سماعت 26 مئی کو کرے گا جب کہ صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ جون کے بلوں میں ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































