پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرانے ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ یکم دسمبر سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹوں پر اطلاق ہوگا

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے پرانے ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم دسمبر سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹوں پر اطلاق ہوگا۔وفاقی حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ئ￿ سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن والے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔اسٹیٹ بینک نے 2005ئ￿ میں 20 روپے مالیت کے نئے ڈیزائن والے بینک نوٹ جاری کئے تھے جس کا مقصد کرنسی نوٹوں کی سیکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا، 8 مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز (5 روپے، 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے، 500 روپے، 1000 روپے اور 5000 روپے) کے اجرائ￿ کا عمل 2008ئ￿ میں مکمل ہوا تھا۔اعلامیے کے مطابق کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک 30 نومبر 2016ئ￿ تک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی نئے کرنسی نوٹوں سے تبدیلی کا عمل جاری رکھیں گے، جس کے بعد ان کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی تاہم اسٹیٹ بینک پاکستان کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021ئ￿ تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں بدستور تبدیل کرتے رہیں گے۔ ۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…