پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

وفاقی وزیر نے پاسکو کو عدم ادائیگی پر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی

datetime 5  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ میں بتایاگیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پاسکو کو 74 ارب 8 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاسکو کو پانچ ارب 7 کروڑ روپے سالانہ سود ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے حکومت کی جانب سے پاسکو کو عدم ادائیگی پر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ ملک میں کپاس کی فصل کی کاشت گزشتہ سال کی نسبت کم کی جارہی ہے۔ پاکستان میں گندم کی قیمت دوسرے ملکوں کی نسبت زیادہ ہے‘ وزیراعظم کے حکم پر آئندہ اجلاس میں زمینداروں کو بلایا جائے گا۔ یوریا کی بوری پر 780 روپے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ فاٹا ‘ گلگت بلتستان میں فلور ملزم بند پڑی ہوئی ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز منسٹری فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ میں چیئرمین ملک شاکر بشیر اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اکثریتی ممبران نے شرکت کی۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریرچ سکندر حیات بوسن نے کہا کہ ملک میں گندم کی قیمت دنیا سے زیادہ ہے دنیا میں گندم ایک ہزار روپے میں مل رہی ہے اگر کسی کو ضرورت ہو تو کراچی پورٹ سے ایک ہزار روپے میں خرید سکتا ہے۔ مارکیٹ میں گندم کی قیمت کم ہے جبکہ سرکار 1300 روپے میں گندم خرید رہی ہے۔ ملک میں زراعت کی حالت اچھی نہیں پوری دنیا میں سبسڈی دی جارہی ہے لیکن پاکستان میں زمیندروں پر مسلسل ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ کچھ لوگ غلط فہمی میں ہیں کہ زراعت کے شعبے سے وابستہ لوگ بہت کما رہے ہیں۔ پہلے افعانستان کو گندم پاکستان سے جاتی تھی لیکن پاکستانی گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے وہ روس سے منگوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاٹن ہماری منسٹری کا حصہ ہے لیکن اس کو ٹیکسٹائل کے حوالے کیا گیا ۔ ٹیکسٹائل منسٹری کا زمینداروں سے کیا تعلق ہے۔ اس وقت ملک میں زراعت کی حالت بہت بری ہے۔ اٹھارہویں ترمیم سے پہلے منسٹری کا 32 بلین پی ایس ڈی پی ہوتا تھا آج سارے صوبوں کی زراعت کاپی ایس ڈی پی اکٹھا کرلیں پھر بھی پہلے سے کم بنتا ہے ۔ زراعت سے وابستہ لوگ منافع کیلئے فصلیں اگاتے ہیں اگر ان کو منافع نہیں ملے گا تو وہ کیوں غیر منافی بخش فصلیں کاشت کریں گے۔ کیونکہ پیداواری لاگت بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے منافع بہت کم ہوتا ہے اس وقت یوریا کی بوری پر 780 روپے ٹیکس لگایا گیا ہے‘ زراعت کی مشینری منگوانے کیلئے ڈیوٹی 45 فیصد کم کرکے 9 فیصد کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے باہر زراعت کی مشینری منگوائی ہے ڈیوٹی اور کم کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ پاسکو کی ادائیگی کے حوالے سے میںبھوک ہڑتال کرنے کو تیار ہوں کہ پاسکو کو پیسے دیئے جائیں۔ میںملک میں کسی پیکج کا حصہ بننا چاہتا کہ جس کیلئے بھیک مانگنا پڑے۔ بارڈر کی دوسری طرف انڈیا میں گندم ایک ہزار روپے میں مل رہی ہے ۔ کسانوں کے اوپر لگائے جانے والے ٹیکو کو ختم کیا جانا چاہیے۔ میرا رونے کو دل کرتا ہے کہ پاکستان میں زراعت ریڑھ کی ہڈی نہیں رہی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے کاشتکار ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ زراعت کو ریڑھ کی ہڈی بنایا جاسکے۔ انہوں نے گزشتہ میٹنگ کے مینٹس کی منظوری بھی دے دی۔ ایم ڈی پاسکو نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2016-17 کیلئے 1.797 میٹرک ٹن گندم خرید جائے گی اس حوالے سے سندھ میں گندم کی خریداری 6 اپریل سے شروع کی جائے گی۔ بلوچستان سے 29 اپریل ‘ پنجاب خان پور ‘ ملتان‘ سے 29 اپریل کو‘ خانیوال اور لیہ سے یکم مئی‘ بہاولنگر ‘ ساہیوال ‘ وہاڑی ‘ پنڈی بھٹیاں سے 2 مئی سے گندم کی خریداری شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاسکو نے وفاقی حکومت سے 74 ارب 8 کروڑ روپے وصول کرنے ہیں جس میں کے پی کے سے 750 ملین‘ آزاد کشمیر سے 3435 ملین ‘ گلگت بلتستان سے 35262 ملین‘ ڈیفنس سے 383 ملین‘ گورنمنٹ آف پاکستان سے 34252 ملین روپے ‘ افغانستان سے 1.905 ملین ڈالر وصول کرنے ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے رقم نہ ملنے کی وجہ سے پاسکو کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے روزانہ کی بنیاد پر سود ادا کرنا پڑتا ہے۔ کمیٹی کو پنجاب سندھ ‘ کے پی کے اور بلوچستان کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بھی بریفنگ دی۔ رکن کمیٹی کیپٹن صفدر نے کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ کمیٹی کو گندم کے حوالے سے پالیسی بنانی چاہیے۔ گلگت ‘ فاٹا ‘ آزاد کشمیر میں تمام فلور ملز بند پڑی ہیں تمام آٹا راولپنڈی سے جارہا ہے۔ کے پی کے میں دو سو سے زائد فلور ملزم بند پڑی ہوئی ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…