اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں گہرے پانی کا پہلا کنٹینر ٹرمینل اگست سے کام شروع کردے گا

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں گہرے پانی کا پہلا کنٹینر ٹرمینل رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں تجارتی بنیادوں پر کام شروع کردے گا۔پاکستان میں پبلک پرائیوٹ انویسٹمنٹ کے تحت 1.3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے لگایا جانے والا گہرے پانی کا کنٹینر ٹرمینل ٹیکنالوجی اور کارکردگی کے لحاظ سے خطے کا بہترین ٹرمینل ہوگا جس میں بحری جہاز سے یارڈ میں کنٹینرز اتارنے اور جہاز پر لوڈ کرنے کے لیے 16جدید ترین ہیوی کرینز نصب کی جائیں گی۔ ہانگ کانگ کی ہیوچین سنز پورٹ ہولڈنگ کے ذیلی ادارے ساو¿تھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز لمیٹڈ کے زیر انتظام یہ ٹرمینل کرینز کی تعداد کے لحاظ سے بھی خطے کا سب سے بڑا ٹرمینل ہوگا۔ ٹرمینل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔چار مراحل پر مشتمل اس ٹرمینل کا پہلا مرحلہ رواں سال اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے لیے چار کرینیں اور 6ہائی برڈ ربڑ ٹائر جینٹریز درآمد کی جاچکی ہیں، مزید ایک کرین اور 9 آر ٹی جیز درآمد کی جائیں گی، منصوبے کا سافٹ لانچ مئی میں متوقع ہے جبکہ پہلے فیز سے کمرشل آپریشنز جولائی یا اگست سے شروع کردیے جائیں گے۔ٹرمینل کی تکمیل کے بعد مال بردار بڑے بحری جہاز جو اب تک پاکستان کی بندرگاہ پر نہیں آتے پاکستان آنا شروع کردیں گے ٹرمینل کی گہرائی 16میٹر ہے جسے ضرورت پڑنے پر 18میٹر تک بڑھایا جاسکتا ہے ٹرمینل پر دنیا کے سب سے بڑے مال بردار بحری جہاز نیو پینامیکس پلس جن کی گنجائش 10سے 12500ٹی ای یوز ہوتی ہے اور 15سے 18000 ٹی ای یوز کی گنجائش والے پوسٹ نیو پینامیکس ٹرپل ای جہاز بھی لنگر انداز ہوسکیں گے۔ٹرمینل کے فعال ہونے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا ٹرمینل ٹیکسوں کی ادائیگی میں نمایاں کردار اداکرنے کے ساتھ بڑے بحری جہازوں کے لیے دستیاب ہونے کی وجہ سے درآمدی اور برآمدی کارگوکی لاگت کم کرنے کا بھی زریعہ بنے گا ٹرانس شپمنٹ کی وجہ سے کارگو کی آمدورفت میں لگنے والے وقت کی بچت ہوگی جبکہ روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ گہرے پانی کا ٹرمینل ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بھی خطے اور ملک کے دیگر ٹرمینلز سے ممتاز ہے ٹرمینل کی تمام عمارتیں شمسی توانائی استعمال کریں گی۔ٹرمینل پر پانی کو صاف کرنے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جو تیل کو پانی سے الگ کرکے محفوظ اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرے گی تاکہ سمندرکو ا?لودگی سے محفوظ رکھا جاسکے اسی طرح ٹرمینل کے آپریشنز، کنٹینر ہینڈلنگ، اسکیننگ اور ٹرانسپورٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سلوشنز استعمال کیے جائیں گے۔توانائی کے کفایت بخش استعمال کے لیے ہائی برڈ جینٹریز نصب کی جارہی ہیں اسی طرح بڑی کرینز بھی اضافی طاقت کو ضایع کرنے کے بجائے دیگر کرینز کے ساتھ لوڈ منجمنٹ کے تحت توانائی منتقل کریں گی اس طرح ماحول کو آلودگی سے بچانے میں مدد ملے گی۔ ٹرمینل پر فلک بوس کرینز نصب ہونے کے بعد کراچی کی اسکائی لائن بین الاقوامی پورٹ سٹی سے مطابقت حاصل کررہی ہے ان کرینز پر جدید ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیں تاکہ شہری رات کے وقت دور سے بھی ٹرمینل کے اس خوبصورت منظر کا نظارہ کرسکیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…