جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پیاز پر ہنگامہ ہوتا ہے تو آلو پر کیوں نہیں؟

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)پیاز اگر کچن کے اندر آنسو بہانے پر مجبور کر دیتا ہے تو حکومتوں کے پسینے بھی چھڑا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے بھارت میں پیاز پر سیاست ہوتی ہے، حکومتیں گر جاتی ہیں اور ذخیرہ اندوزی کے الزام سے گھرے تاجروں اور سیاست دانوں کے گٹھ جوڑ کے باوجود حکومت کچھ نہیں کر پاتی اور تقریباً ہر سال اسی وقت اس دام کے بڑھ جاتے ہیں۔پیاز ہندوستان کے سب سے سیکولر کھانوں میں سے ایک ہے۔ اس کو ہندو بھی اتنے ہی شوق سے کھاتے ہیں جتنے کہ مسلمان۔ اس کا ذائقہ سبزی خور بھی لیتے ہیں اور گوشت خور بھی۔
پیاز اگر کچن کے اندر آنسو بہانے پر مجبور کر دیتا ہے تو حکومتوں کے پسینے بھی چھڑا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ ایمرجنسی کے بعد جنتا پارٹی کی حکومت پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو نہ پا سکی، جس کا اندرا گاندھی نے خوب فائدہ اٹھایا اور سنہ 1980 میں انتخابات میں کامیابی کے بعد اقتدار دوبارہ حاصل کر لیا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں پیاز کے کسانوں کے حقوق کے لیے لڑنے والے کسان کارکن گردھر پاٹل کہتے ہیں کہ آلو 12 ماہ پیدا کیا جاتا ہے۔قومی باغبانی تحقیق اور ترقی کے ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر آر پی گپتا کہتے ہیں کہ پیاز ایک سیاسی فصل ہے۔ ان کے مطابق سنہ 1977 میں ایک بار اٹل بہاری واجپئی پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمت کے خلاف احتجاج میں اس کی مالا پہن کا پارلیمنٹ گئے تھے، اس کے بعد سے پیاز دو تین حکومتیں گرا چکا ہے۔کہا جاتا ہے کہ ایمرجنسی کے بعد جنتا پارٹی کی حکومت پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو نہ پا سکیڈاکٹر گپتا کہتے ہیں کہ پیاز کی شناخت غریبوں سے ہے۔ وہ کہتے ہیں، ’آپ نے دیکھا ہوگا کہ دیہی علاقوں میں غریب روٹی اور پیاز کھا کر گزارہ کرتے ہیں۔ سمجھا یہ جاتا ہے کہ پیاز غریبوں کا اناج ہے۔‘
راجیو منیار نوی ممبئی میں پیاز اور آلو کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ وہ پیاز اور آلو کے تجارت کی تنظیم کے اعزازی سیکریٹری ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پیاز کی اہمیت بڑھانے کا ذمہ دار میڈیا ہے۔وہ کہتے ہیں: ’پیاز کی قیمت بڑھنے پر میڈیا لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیتا ہے جس سے عام صارفین زیادہ قیمت پر پیاز خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔‘راجیو منیار سوال اٹھاتے ہیں: ’اتر پردیش میں آلو کے تاجر فصل برباد ہونے سے پریشان ہیں۔ میڈیا نے اس پر کچھ کیوں نہیں کہا؟‘
پیاز آلو سے کہیں زیادہ حساس ہے، یہ جلد خراب ہو جاتا ہے اور اسے زیادہ وقت تک ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا۔
عام خیال یہ ہے کہ پیاز کی قیمت اسی وقت بڑھتی ہے جب تھوک فروش ذخیرہ اندوزی پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔ لیکن سچ کیا ہے؟
تاجر راجیو منیار کہتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزی کا الزام غلط ہے۔ ’پیاز منڈی میں صبح آتا ہے اور شام تک فروخت ہو جاتا ہے۔ آپ گودام دیکھ آئیں۔ وہاں پیاز نہیں ہے۔ ذخیرہ اندوزی ممکن نہیں۔‘ ان کے مطابق حکومت ایسا سوچتی ہے لیکن یہ صحیح نہیں ہے۔پیاز آلو سے کہیں زیادہ حساس ہے، یہ جلد خراب ہو جاتا ہے اور اسے زیادہ وقت تک ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا
کسان کارکن گردھر پاٹل کہتے ہیں کہ اس کے ذمہ دار صرف تھوک فروش ہیں۔ وہ کہتے ہیں: ’اگست، ستمبر میں کسانوں کے پاس کوئی یاندا (پیاز) نہیں ہوتا۔ تمام تاجروں کے پاس ہوتا ہے۔ وہ دام طے کرتے ہیں۔ حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔‘
گردھر پاٹل مہاراشٹر حکومت کے اتوار کو اٹھائے گئے قدم کی مثال دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب حکومت نے اپنے افسر گوداموں پر چھاپے مارنے کے لیے ناسک بھیجے تو منڈی میں اچانک پیاز آنے لگے۔ ان کے مطابق پیاز کی قیمتیں بڑھنے کا فائدہ صرف تاجروں کو ہوتا ہے، کسانوں کو نہیں۔
ڈاکٹر گپتا کے مطابق پیداوار کی کمی نہیں ہے۔ ربیع کی فصل کی 30 فیصد پیداوار گوداموں میں رکھی جاتی ہے جسے اگست، ستمبر میں منڈیوں میں لایا جاتا ہے۔ ان کے مطابق خریف کی فصل ٹھیک نہیں ہوئی ہے جس کا اثر اکتوبر، نومبر میں ہوگا۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے تاجر آہستہ آہستہ پیاز مارکیٹ میں بھیج رہے ہیں جس کی وجہ سے دام بڑھ گیا ہے۔
مرکزی حکومت نے دس ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس سے کوئی خاص فائدہ ہونے کا امکان کم ہے۔
درآمد کیا گیا پیاز منڈی میں 15 ستمبر تک آ سکے گا۔ تھوک منڈی میں درآمد کیے گئے ایک کلو پیاز کی قیمت 45 روپے سے کم نہیں ہوگی جو آج فروخت ہونے والے پیاز کی قیمت کے برابر ہو گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…