ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک) ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے بعد شرح سود میں قبل از وقت اضافے کے حوالے سے پائی جانے والی توقعات کا ماند پڑ جانا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں 0.62 فیصد اور سڈنی سٹاک ایکسچینج میں 1.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیﺅل سٹاک ایکسچینج میں 0.24 فیصد اور سنگاپور سٹاک ایکسچینج میں 0.35 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی تاہم ٹوکیوسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار رہی اورحصص کی قیمتوں میں 0.93 فیصد کمی ہوئی۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران0.72 فیصد کا اضافہ ہوا۔