جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوںگے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں کو دو مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے پولیس نے نوٹس جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر3میں شامل تفتیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او انسپکٹر اشرف کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔اسی مقدمے میں علی امین گنڈا پور، علی نوازاعوان، مراد سعید، شبلی فراز، عمر ایوب، عامر کیانی، اسد عمر،حماد اظہر، امجد نیازی، ڈاکڑ شہزاد وسیم، اسد قیصر، راجہ خرم نواز، فرخ حبیب، جمشید مغل اور سی ایس او عمران خان لیفٹینٹ کرنل ر محمد عاصم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کوتھانہ گولڑہ کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ نمبر143میں بھی فوری شامل تفتیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسی مقدمے میں جن دیگر رہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے،ان میں اسد عمر، علی نوازاعوان، جمشید مغل،ملک ساجد، عامر مغل، خان بہادر، چوہدری ناصر اسد فاروق اور تنویر قاضی شامل ہیں۔دونوں مقدمات کے نوٹسز میں رہنماؤں سے کہا گیا کہ جلد از جلد دونوں مقدمات میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…