پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایلان کردی کا باپ ہی کشتی کا ڈرائیور تھا، مسافروں نے تصدیق کر دی

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (نیوز ڈیسک) تین سالہ ایلان کردی جو ترکی کے ساحل پر ڈوب کر امر ہو گیا اس کے کیس میں اب نیا موڑ آ گیا ہے۔ ایلان کردی کا باپ جس کشتی میں سوار تھا اس کشتی کے دیگر مسافروں کا کہنا ہے کہ عبداللہ کردی خود سمگلروں کا ساتھی تھا اور کشتی کو وہ خود ہی یونان پہنچانے کے لئے چلا رہا تھا اور شروع سے ہی وہ کشتی کا کپتان تھا۔ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے احمد ہادی اور ان کی بیوی نے کہا کہ جب کشتی سے سمندر کی لہریں ٹکرائی تو عبداللہ کردی ہی کشتی کو چلا رہا تھا اور اس نے ڈر کے مارے کشتی اور تیز کر دی۔ احمد ہادی کو اس حادثے میں گیارہ سالہ بیٹی اور نو سالہ بیٹے کی جدائی کا غم برداشت کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ عبداللہ کردی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ کشتی کوئی اور چلا رہا تھا۔ ایک اور مسافر نے بھی احمد ہادی کی بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی حادثے کا اصل ذمہ دار عبداللہ کردی ہے۔ جواد نامی مسافر نے بتایا کہ ایک انسانی سمگلر ابولحسن سے میری بات ہوئی ہے اس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ٹرپ کردی نے ہی ارینج کیا تھا۔رائٹر نے کردی اور ابولحسن کے نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ دوسری جانب کردی نے ایک برطانوی اخبار کو بتایا کہ میں کشتی نہیں چلا رہا تھا یہ سب جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا اگر میں سمگلروں کا ساتھی ہوتا تو میں اپنی فیملی کو کیوں کشتی میں بٹھاتا میں نے خود سمگلروں کو یورپ جانے کے پیسے دیئے تھے۔ 22سالہ عامر حیدر جو کہ اس بدقسمت کشتی میں سوار تھے انہوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ کردی ہی اس کا ڈرائیور تھا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…