پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کے طلبہ کو ترکی میں نفرت کا سامنا

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (نیوز ڈیسک) ترکی میں سعودی عرب کے طلبہ ترکش آرمی کردش علیحدگی پسندوں کے درمیان ہونے والے لڑائیوں کی وجہ سے اس وقت شدید پریشانی کی حالت میں ہیں۔ ترکی میں تعلیم حاصل کرنے والے بہت سے طلبہ نے اس بات کو محسوس کیا ہے کہ اداروں کے اندر بھی اور باہر بھی عرب کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے اور ترکش محسوس کرتے ہیں کہ ترکی میں معاشی ناہمواری کی وجہ عرب ہیں۔ ایک عرب طالب علم نے بتایا کہ عربوں کیخلاف یہ جو نفرت ہے وہ بڑے شہروں اور شامی بارڈر سے ملحقہ قصبوں میں زیادہ ہے۔ ترکی اگر داعش کیخلاف جنگ میں شریک ہوتا ہے تو یہ عرب کیخلاف مزید نفرت کو ہوا دے گا اور خصوصا تب اگر داعش ترکی میں کوئی دہشت گردی کی کارروائی کرتی ہے۔ عرب طلبہ کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے ترکی میں روز دہشت گردی کی کارروائیاں ہو رہی ہیں اور داخلی سیاسی صورتحال بھیانک ہوتی جا رہی ہے اور یونیورسٹیوں میں بھی تناوبڑھ رہا ہے۔ پچھلے سال انقرہ اور استنبول میں بہت سے لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے جو زیادہ تر یونیورسٹیوں میں ہوئے۔ سعودی طالب علم نے بتایا کہ سعودی کلچر اتاشی نے انہیں خصوصی بس دی ہے جو انہیں یونیورسٹی سے گھر تک لے جاتی ہے اور واپسی پر ایک سعودی جوڑے پر حملہ کیا گیا۔ سعودی طالب علم نے بتایا کہ وہ سکالر شپ حاصل کر کے یہاں آئے ہیں اور اکثر یونیورسٹیوں میں کورس انگلش میں ہیں لیکن یہاں کے استاد ترکی زبان میں پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں سعودی ایمبیسی کو کافی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…