پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مصر: لاکھوں ڈالر مالیت کا سونا چوری کرنے والے دھر لیے گئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ ( آن لائن )مصر کی وزارتِ خزانہ میں سکہ سازی کے محکمے سے50 کلو گرام سے زائد سونا اور چاندی چوری کرنے والے متعدد افراد کوگرفتار کر لیاگیا ہے۔چوری کی واردات چار روز قبل ہوئی، وزارتِ داخلہ کے مطابق واقعے کے اصل ملزمان میں مالی پریشانیوں سے دوچارایک پلمبر اور محکمے کا ایک ملازم شامل تھا، جس نے اس کی تالے توڑنے میں مدد کی۔چھاپے کے دوران لگ بھگ 20 لاکھ مالیت ڈالر کے سونے کی 31 اور چاندی کی چار اینٹیں قبضے میں لی گئی ہیں۔ اس چوری کے دوران بڑی تعداد میں یادگاری سکے بھی چوری کیے گئے تھے۔محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ دونوں مجرموں کو چوری شدہ مال سمیت حراست میں لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق زیادہ تر سونا پہلے ہی مصری دارالحکومت قاہرہ کے سوناروں کو بیچا جاچکا ہے۔ غےرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ خزانہ کے ملازم کو سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج میں ایک سنار کی دکان میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ جہاں وہ چوری شدہ دھات میں سے کچھ فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔محکمے کے ملازم پر پلمبر سے معلومات کے تبادلے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس نے پلمبر کو سیکیورٹی سے بچانے کے لیے اور ا±ن تجوریوں تک رسائی میں مدد دی جہاں سونے اور چاندی کی اینٹیں رکھی ہوئی تھیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…