ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے ظلِ شاہ کی موت کے بعد ان کے والد کو ملاقات کیلئے گھر بلا کر کتنے گھنٹے انتظار کرا یا؟

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے مرحوم کارکن ظلِ شاہ کی موت کے بعد ان کے والد کو گھر بلا کر ڈھائی گھنٹے انتظار کرایا اور پھر ان سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اس بات کا انکشاف ظلِ شاہ کے

والد لیاقت علی نے ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میں کیا۔ظلِ شاہ کے والد لیاقت علی نے بتایا کہ بیٹے کے جاں بحق ہونے کی خبر ملنے کے 10منٹ بعد پی ٹی آئی کے لوگ ان کے پاس آ گئے تھے، پی ٹی آئی کارکنوں نے ان سے کہا کہ آؤ سروسز اسپتال چلیں، مگر وہ مجھے عمران خان کے گھر لے گئے۔لیاقت علی نے بتایا کہ وہاں پہنچ کر عمران خان نے ڈھائی گھنٹے انتظار کے بعد مجھے ملاقات کے لیے بلایا۔ظلِ شاہ کے والد لیاقت علی نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم انہیں تھانہ ریس کورس لے گئی جہاں انہوں نے ہی درخواست لکھی اور اس درخواست میں خود ہی نگران وزیراعلیٰ، آئی جی، ڈی آئی جی اور رانا ثنااللہ کو نامزد کر دیا، جب وہ نارمل ہوئے تو انہیں اندازہ ہوا کہ یہ کام تو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…