لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سو نوٹس دے لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،مریم نواز کے خلاف توشہ خانے سے تحائف لینے پر کاروائی ہونی چاہیے ۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جو کہتا ہوں اس پر کھڑا رہتا ہوں،بی بی مریم حکومتی دہشتگردی کا راستہ اپنانے کی بجائے اپنی عادتیں ٹھیک کریں۔