ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کو 2002ء سے پہلے کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے سے متعلق 2002ء سے پہلے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ میں جسٹس عاصم حفیظ شیخ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے حکم دیا کہ توشہ خانے کا 2002ء سے پہلے کا ریکارڈ جس شکل میں بھی موجود ہے پیش کیا جائے،عدالت مکمل جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کرے گی، یہ بھی دیکھیں گے کہ تحفے کس نے دیئے ہیں۔جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس میں کہا کہ اس پہلو کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے کہ تحائف کیوں دیئے جاتے ہیں، کیا تحفہ اس لیے دیا جاتا ہے کہ بدلے میں کوئی فائدہ لیا جائے، ہم اتنے خوبصورت تو نہیں کہ کوئی بیوٹی کونٹیسٹ میں تحفہ جیت لیا ہو۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایک وزیر تحفہ لے رہا ہو تو سمجھ آتی ہے مگر جن کے پاس سرکاری عہدہ ہے وہ تحفہ کیسے لے سکتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معاملہ نہیں ہے اس کے لیے متعلقہ فورم موجود ہے۔  لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے سے متعلق 2002ء سے پہلے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…