اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ توشہ خانہ سے میرے سمیت سب حکمرانوں نے تحائف لئے ہیں،میں نے اپنے تحائف انکم ٹیکس ریٹرن، الیکشن گوشواروں اور نیب میں جمع کروائے ہوئے ہیں،عمران خان کے اور ہمارے تحائف لینے میں بنیادی فرق ہے
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے امیدوار الیکشن کیلئے تیار ہیں،اپنے قائد میاں نواز شریف کے حکم پر سارے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے ہیں،آج سیالکوٹ کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہو جائیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کوکاغذات نامزدگی سمیت انکم ٹیکس ریٹرن اور نیب میں بھی ڈیکلیئر کیا ہوا ہے،ہمارے امیدوار صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مکمل تیار ہیں،نواز شریف کے چاہنے والوں نے اپنے لیڈر کے حکم سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کواپنے کاغذات نامزدگی سمیت انکم ٹیکس ریٹرن اور نیب میں بھی ڈیکلیئر کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیں گے،دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لییامیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے سابق ممبر و صوبائی وزیر منشا اللہ بٹ ،سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام،سابق ممبر پنجاب اسمبلی رانا عارف اقبال ہرناہ ،مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ۔36 سے حافظ شاہد سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔