اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا مینارپاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لاہور میں زمان پارک سے داتا دربار تک انتخابی ریلی نکالی گئی ، عمران خان نے اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا ، انتخابی ریلی میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو سارے راستے پارٹی قیادت کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے ،

سکیورٹی کے پیش نظر مختلف شاہراہوں کوکنٹینر ز کھڑے کر کے بند رکھا گیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل رہا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لاہور میں انتخابی ریلی نکالی گئی ،ریلی میں تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں اورکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے شروع ہونے والی ریلی علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن ،سرکلر روڈ،شاہ عالم مارکیٹ چوک سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کا مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال بھی کیا گیا، کارکنان ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے ۔ پولیس کی طرف سے ریلی کے روٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، پولیس اہلکار ریلی کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر بھی تعینات رہے ، پولیس کی طرف سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند رکھا گیا جس کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دبائو رہا ۔ ریلی کے روٹ پر آنے والے تمام تجارتی مراکز میں کاروبار بند رہا ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے داتا دربار کے مقام پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گاڑی کے اندر سے بیٹھ کر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی سے واضح ہو گیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کیوں ریلی نہیں نکالنے دیتی تھی ، لاہوریوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ،لاہوریو ہم نے مل کر جدوجہد کرنی ہے ۔ عمران خان نے اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے اپنے شعور کا مظاہرہ کرنا ہے ، اتوار کو مینار پاکستان بھر دیںگے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی جنگ نہیں،کوئی بھی اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالتا،میری جان کو خطرہ ہے تب بھی باہر نکلا ہوں،آپ سب کی جنگ لڑ رہا ہوں یہ ہم سب کی جنگ ہے ۔اوپر بیٹھے لوگ ہر طرح کا استعمال کر رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن سے باہر رکھیں لیکن ہم نے اپنی جدوجہد ترک نہیں کرنی ۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے ، پتہ چل گیا توشہ خانہ کون لوٹ رہا تھا ،بیرونی فنڈنگ کیس میں (ن)لیگ کی فنڈنگ سامنے آئے گی تو سب پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کو جس طرح شہید کیا گیا نہ میں بھولوں گا نہ قوم بھولے گی ، ساری قوم کی طرف سے پیغام دے رہا ہوں ہم اسے نہیں بھولیں گے ،پولیس والوں کوسزائیں دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 80کیسز کر دئیے ہیں ، ہر روز نیا مقدمہ کر دیا جاتا ہے ، میں بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوں ، ہم نے ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ جاری رکھنی ہے ، آئین و قانون کی حکمرانی تک ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی ۔ انہوںنے کہا کہ ملک آج جس دلدل میں پھنس گیا ہے اس سے باہر نکلنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔ریلی میں کارکنوں کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…