اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف)نے راولپنڈی ضلع کیلئے 15صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواران کے ناموں کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی امیر ڈاکٹر ضیاالرحمن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے امیدواروں کا اعلان کیا جبکہ جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ میں امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے جس میں امیدواران کی جانب سے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔امیدواروں میں پی پی 6مری سے ارشد عباسی، پی پی 7کلر سیداں راجہ ضیا بشیر، قاری یوسف پی پی 8گوجر خان، خالد مبین پی پی 9گوجر خان، مفتی محسن نواز پی پی 10، ملک ریحان بابر، قاری افتخار شامل ہیں۔