پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

امارات نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظبی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔ خلیج میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو

ٹیکسی سروس کے طور پر متعارف کروا رہے ہیں جو ماحول کو تحفظ فراہم کریں گی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی ٹیکسیاں سڑکوں پر لائی جائیں گی۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) کا کہنا ہے کہ عرب امارات میں ٹیکسیاں بھی سبز رنگ کی جارہی ہیں جبکہ تقریبا 50 فیصد ٹیکسیاں الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہیں۔ عرب ٹیکسی ٹرانسپورٹیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیخ سلطان ماجد حمد القاسمی نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ قدم امارات میں ٹیکسی استعمال کرنے والوں پسند آئے گا اور خدمت کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹیسلا گاڑیوں کے اجرا کا اعلان اس وقت کیا گیا جب نے 8 سے 17 مارچ تک ابوظہبی میں متعدد مقامات پر ورکشاپس، تقریبات اور انٹرایکٹو سرگرمیاں جاری ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…