ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بس ڈرائیور کا پاکستانی بیٹا برطانیہ میںلیبر پارٹی کا اہم ترین عہدے کیلئے امیدوار منتخب

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان نے لیبرپارٹی کی میئرشپ کی ووٹنگ میں ٹیسا جوویل کو شکست دے دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے 48152 ووٹس حاصل کیے جو کہ کل ووٹوں کا 58.9 فیصد تھا جبکہ ان کی حرید ٹیسا نے 41.1 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ٹوٹنگ سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ صادق خان نے فتح کے بعد کہا کہ وہ جیت پر بے حد خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ لندن میں رہنے والے تمام افراد کو برابر کے مواقع میسر آئیں۔مجموعی طور پر 87954 ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ دیگر امیدواروں میں سابق وزیر ڈیوڈ لیمی اور گارتھ تھامس جبکہ تجربہ کار رکن پارلیمنٹ ڈیان ایبٹ اور ٹرانسپورٹ ایکسپرٹ کرسچن وولمار بھی شامل ہیں۔صادق خان کے والد بس ڈرائیور تھے اور وہ جنوبی لندن میں پلے بڑھے۔ ان کے علاوہ ان کے دیگر سات بہن بھائی ہیں۔وہ 2005 سے ٹوٹنگ کے حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں انہوں نے اپنی پوری زندگی گزاری۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…