پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجرم کی تلاش، پولیس نے ہمشکل بھائی کو 6 بار دھرلیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)ہم شکل ہونا عجیب ہونے کے ساتھ ساتھ بعض اوقات پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے، ہم شکل ہونے کی بناءپر ایسی ہی ایک پریشانی چینی شہری کو کئی بار اٹھانی پڑی، پولیس ایک دو نہیں بلکہ پورے 6 بار مجرم بھائی کے شبہے میں ”ہو“ کو پکڑ کر لے جاتی رہی۔چین میں 2 جڑواں بھائی اس قدر ہم شکل ہیں کہ پولیس 6 بار دھوکہ کھا چکی ہے، چین کے شہر ہینان میں ”ہو“ کے بھائی نے 4 سال قبل دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک شخص پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا، تب سے پولیس اس کی تلاش میں ہے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوششوں میں کئی بار اس کے جڑواں بھائی ہو کو گرفتار کرچکی ہے۔پولیس نے ہو کے دعوے کی سچائی جاننے کیلئے ان کے رہائشی علاقے میں لوگوں سے پوچھ گچھ کی، جہاں لوگوں نے اہلکاروں کو بتایا کہ ان دونوں بھائیوں کی شکلیں بالکل ایک جیسی ہیں، فرق صرف اتنا ہے کہ ملزم کے ہونٹ پر ایک تل کا نشان اور اس کی دائیں کلائی پر ٹیٹو بنا ہوا ہے۔پولیس ملزم کے دیگر ساتھیوں کو جرم کے کچھ دن بعد ہی گرفتار کرچکی ہے اور وہ اپنی جیل کی سزا بھی بھگت چکے ہیں لیکن اصل ملزم اب تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…