ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

ایک انجکشن کمر کا درد دور کرنے کیلئے کافی، علاج میں اہم پیشرفت

datetime 3  مارچ‬‮  2023

اوکلاہاما(این این آئی)کمر کا درد انتہائی تکلیف دہ ہونے کیساتھ معمولاتِ زندگی درہم برہم کردیتا ہے۔ خاص خلیات سے بنے انجیکشن کے ذریعے اس کیفیت کو دور کرنے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔جامعہ اوکلاہوما میں کلینیکل ریڈیالوجی کے ماہر ڈاکٹر ڈگلس بیل نے کہا کہ کمر کی ڈسک متاثر ہونے کا عمل ڈی جنریشن آف ڈسک کہلاتا ہے

اور اس کا علاج کچھ ادویہ اور زیادہ ترفزیوتھراپی سے کیا جاتا ہے، لیکن یہ وقتی اور انتہائی ناکافی ثابت ہوتا ہے۔اس مرض کو ڈی ڈی ڈی یا ڈی جنریٹوو ڈِسک ڈیزیز کہا جاتا ہے جو مہروں کے درمیان نرم فوم نما ڈسک کے خراب ہونے سے لاحق ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ رگڑ کر کم ہوتی رہتی ہے اور درد بڑھتا جاتا ہے۔ اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر ڈگلس نے اسی ڈسک کے خلیات کا خاص انجیکشن بنایا ہے جس کا ایک ٹیکہ طویل عرصے تک درد کم کرکے مریض کا معیارِ زندگی بہتر بنا سکتا ہے۔ماہرین نے کمر کے نچلے حصے میں شدید اور طویل درد کے شکار کل 46 افراد کو مطالعے میں شامل کیا اور انہیں ایک ٹیکہ لگا کر کل 36 ماہ تک ان کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ٹیکہ ڈسک ایلوگرافٹ سپلیمنٹ خلیات پر مبنی تھا اور قریبا تمام شرکا نے بتایا کہ ان کا درد بہت کم ہوگیا اور وہ کام کرنے کے قابل بھی ہوگئے۔ 19 سے 73 برس تک کے قریبا تمام مریضوں نے اعتراف کیا کہ وہ فزیوتھراپی، درد کش اور سوزش کم کرنے والی ادویہ اور کارٹی کوسٹروئڈ کے ٹیکے لگوا رہے تھے۔ اس کے علاج میں سب سے آخری اور تکلیف دہ علاج سرجری ہی ہے جس میں کامیابی کا تناسب بہت کم ہوتا ہے۔60 فیصد مریضوں نے کہا کہ ان کے مرض کی شدت 50 فیصد تک کم ہوگئی جو ایک اہم کامیابی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ انجیکشن بنانے میں انہیں کئی برس لگے ہیں اور اب اسے مزید مریضوں پر آزمایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…