پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیری 2ٹکیاں دی نوکری، سپائوز ویزے کیلئے بھاری تنخواہ کی شرط سے SKype Families کا جنم

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ میں اس وقت پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی ایک بارپھرشدید مشکلات کاشکارہوگئی ہے جس کی وجہ برطانوی حکومت کی جانب سے سپاوز ویزے کی سخت شرائط اور تنخواہ کی حد18ہزار 600 پونڈ کرنے کی وجہ سے جہاں شادی شدہ خاندان تقسیم ہوگئے ہیں وہاں سوشل میڈیا کی وجہ سے سکائپ فیملیز کا بھی جنم ہوا ہے۔ اس طرح وہ خاندان ایک دوسرے کو سکائپ پر آمنے سامنے بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں جو کڑی شرائط کی وجہ سے برطانیہ نہیں آسکتے۔ برطانیہ میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں اس معاملے کو ایک بڑا انسانی مسئلہ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ برطانوی باشندوں کے15ہزار بچے ان قواعد کی وجہ سے اپنے والدین سے بچھڑ گئے ہیں۔ ان میں ایک بڑی تعداد کا تعلق پاکستان کے ساتھ بھی ہے۔ پاکستانی اور کشمیری خاندانوں کے اپنے آبائی وطن میں گہرے رابطے ہیں اور یہاں رہنے والے والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کی شادی وہاں ہو۔ تاہم18ہزار چھ سو پونڈ کی شرط کی وجہ سے اگر یہ لوگ پاکستان میں شادیاں کرلیتے ہیں مگر وہاں سے سپاوز کو لانا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس قانون کے مطابق اگر کسی خاندان کا ویزا لگنے سے پہلے ایک بچہ ہوجائے تو تنخواہ کی حد22ہزار چار سو تک پہنچ جاتی ہے جبکہ دوسرے بچے کی صورت میں24ہزار پونڈ ہوجاتی ہے۔ جن خاندانوں کے بچے پاکستان یا دوسرے ممالک میں پیدا ہوجاتے ہیں ان کو اپنے والد یا والدہ سے دوری کا سامنا ہوتا ہے اور وہ کئی کئی ماہ یا کئی برس ایک دوسرے سے نہیں مل سکتے۔ البتہ اب اگرچہ سکائپ کی مہربانی سے ان خاندانوں کا ایک دوسرے کے ساتھ آمنا سامنا ہوجاتا ہے تاہم اس ادھوری ملاقات میں ان کی مکمل طور پر



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…