پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت، گائے کے گوشت سے متعلق قرآنی آیات کی متنازع تشریح، گجرات میں فسادات کا خطرہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں حکومت کی جانب سے متنازع تشہیری بورڈز لگائے گئے ہیں جس کے بعد فسادات کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، متنازع بل بورڈز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گائے کا گوشت کھانے سے بیماریاں لگتی ہیں اور اس کے ساتھ قرآن مجید کی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، گجرات کی مرکزی مسجد کے مفتی شبیر عالم نے کہا کہ یہ بل بورڈز اسلام کی توہین ہیں کیوں کہ ایسی کوئی آیت موجود ہی نہیں، روزنامہ جنگ میں اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے فسادات کا خطرہ ہے، انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایسے ہورڈنگز کشیدگی پیدا کرسکتے ہیں اور دونوں کمیونٹیز کے درمیان امن خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔سخت گیر ہندو گروہ کافی عرصے سے ملک میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں جنہیں وہ مقدس سمجھتے ہیں تاہم مودی سرکار کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ان مطالبات نے زور پکڑ لیا ہے۔گجرات میں 2002 کے فسادات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔اس وقت نریندر مودی ریاست کے وزیراعلیٰ تھے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…