اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیرتعدادموجود تھی جنہو ں نے حکو مت کے خلا ف شدید نعرہ با زی کی،
اس مو قع پر پولیس کی بھاری نفری و سکیو رٹی کے سخت انتظاما ت تھے۔ تفصیلا ت کے مطا بق وا ئس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کر دیا گیا، اس موقع پر امیدوا ر برائے صو بائی اسمبلی پاکستا ن تحریک انصا ف سید یا ور عبا س بخاری، ضلعی صدر پی ٹی آئی قا ضی احمد اکبر،رہنما پی ٹی آئی بر گیڈئیر عا صم نوا ز و دیگر کا رکنان کی کثیر تعدادڈسٹرکٹ جیل اٹک کے باہر مو جو د تھی، شاہ محمو د قریشی کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک آمد پر پی ٹی آئی کے رہنماؤ ں اور کارکنان نے حکومت کے خلا ف شدید نعرہ با زی کی۔اس موقع پر امیدوار برائے صو بائی اسمبلی پاکستا ن تحریک انصا ف سید یا ور عبا س بخا ری نے کارکنان سے خطاب اور سینئر صحافی نثار علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو مہنگا ئی ہے وہ لوگ والینٹئیر نہیں کر رہے جبکہ عمرا ن خان اور پی ٹی آئی کے لیے لو گ والینٹئیرکر رہے ہیں،ایک دن کی محنت سے500سے زائد کا رکنان اپنی گرفتا ریا ں دینے کیلئے تیا رہیں، ضلع اٹک میں 6تحصیلیں ہیں اور وقت آنے پر ان 6 تحصیلو ں سے کارکنان ہزا رو ں کی صو رت میں گرفتا ریاں دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے قا ئد محمد نوا ز شریف اگر محب وطن تھے تو انہوں نے اپنا علا ج پاکستا ن سے کیو ں نہیں کروا یا، وہ ملک کو اس دہا نے پر پہنچا کر اپنا علا ج کر انے کے بہا نے بیرو ن ملک چلے گئے، قا ئد پاکستان تحریک انصا ف عمران خان نے ایک سچے پاکستا نی ہو نے کا ثبو ت دیا، ان پر بہت سی بیما ریا ں آئیں لیکن انہو ں نے کبھی یہ نہیں سو چا کہ وہ اپنا علا ج بیرون ملک جا کر کروائیں، پاکستا ن کی سر زمین ہما ری ما ں کی طرح ہے
اور امپو رٹڈ حکومت نے اپنی ما ں جیسی دھرتی کی جیب کا ٹی ہے، یہ چو روں کا ٹو لہ پاکستا ن کو لو ٹ کر کھا گیا اور کہتا ہے کہ پاکستان مصیبت میں ہے، اللہ پا ک ان کو عقل اور شعور دے تاکہ جو رہی گئی کسر پا کستا ن میں رہ گئی ہے وہ ان کی وجہ سے بربا د نہ ہو سکے، عوام بخو بی جانتی ہے کہ کون پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے، الیکشن نہ کر انا ان کی بزدلی کی ایک زندہ مثال ہے،
پی ڈی ایم کی حکو مت کو پتہ ہے کہ اگر الیکشن ہو ئے تو چیئر مین پی ٹی آئی عمرا ن خا ن کو جیتنے سے کو ئی نہیں روک سکتا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی لیڈرا ن کو مختلف جیلو ں میں بھیجنے کا پروگرام بنا یا ہے،جتنے بھی لوگ اٹک جیل کے با ہر مو جو د ہیں وہ اس نیت سے آئے ہیں کہ اگر ہما ری گرفتا ریا ں ہو ئیں جیل میں جانا پڑا تو ہم جا نے کو تیا ر ہیں،
یہ تحریک اس حقیقی آزا دی کی تحریک ہے جس کا مقصد ہے کہ 90دنو ں میں انتخا با ت ہو نے چاہیے، امپو رٹڈ حکومت انتخا با ت اس لیے نہیں کروا رہی کیو نکہ انہیں پتہ ہے کہ عوام عمرا ن خان کو ووٹ بھی ڈا لے گی اور دعا ئیں بھی دے گی اسی خو ف سے امپورٹڈ حکومت انتخا با ت نہیں کروا رہی ہے، جلد ہی سپریم کو رٹ آف پا کستان الیکشن کا اعلا ن کر دے گی،70ایف آئی آرز عمرا ن خان کے
خلاف در ج کرا ئی گئیں جبکہ درجنو ں ایف آئی آرز ہما ری ٹا پ لیڈر شپ پر دی گئیں، ان کا مقصد یہ تھا کہ یہ خو ف کے ما رے ڈر جائیں گے، ہمیں خو ف کی با تیں مت بتا،ہم کسی سے بھی ڈرنے والے نہیں، ہم قا ئد عمران خان کے ساتھ اس ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے نکلے ہیں اور اپنے خو ن کے
آخری قطرے تک عمرا ن خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ہم کسی صورت بھی گرفتار یو ں سے نہیں ڈرتے، قا ئد عمرا ن خان جب بھی ہمیں آوا ز دیں گے ہم ان کے حکم کی پیرو ی کر تے ہوئے لبیک کہیں گے۔ تقریب سے برگیڈئیر عا صم نوا ز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔