اسلام آباد(نیو ذڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سلامتی، نیشنل ایکشن پلان اور دیگر معاملات سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم ہاوس میں اعلی سطحیٰ اجلاس جاری ہے۔اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت وزیر داخلہ چوہدری نثار کر رہے ہیں جس کے بعد اجلاس کا دوسرا سیشن وزیراعظم کی سربراہی میں ہو گا۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتی قیادت اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹری شرکت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھئے: پیپپلز پارٹی کے اہم رہنما کو اپنے کئے کی سزا مل گئی
اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق ’ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان، ملکی سلامتی، اور دیگر قومی معاملات پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ملکی سلامتی سے متعلق اس اہم اجلاس کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار پریس کانفرنس کریں گے۔خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر وزیراعظم کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مدارس کے علما بھی شریک تھے۔