منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

ناسا نے تصادم کے راستے پر گامزن دو بڑے بلیک ہول دریافت کرلیے

datetime 23  فروری‬‮  2023 |

لاس اینجلس(این این آئی)ناسا کی چندرا ایکس رے آبزرویٹری کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئی تحقیق کے ذریعے ڈوارف کہکشاں میں تصادم کے راستے پر گامزن سپر ماسیو بلیک ہولز کے دو جوڑوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ناسا کے مطابق اس طرح کے وقوع پزیر ہونے والے تصادم کا یہ پہلا ثبوت ہے،

جو سائنسدانوں کو کائنات کی تخلیق کے شروع میں بلیک ہولز کے بننے کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ناسا کے مطابق ڈوارف کہکشائیں ایسے ستاروں پر مشتمل ہیں جن کی مجموعی کمیت سورج سے تقریبا 3 ارب گنا کم ہے۔ماہرین فلکیات کا طویل عرصے سے یہ شبہ تھا کہ ڈوارف کہکشائیں آپس میں ضم ہو جاتی ہیں، خاص طور پر نسبتا کائنات کی شروعات میں، تاکہ وہ بڑی کہکشائیں بن سکیں جو آج ہمیں نظر آتی ہیں۔ تاہم، موجودہ ٹیکنالوجی ڈوارف کہکشاوں کے انضمام کی پہلی نسل کا مشاہدہ نہیں کر سکتی تھی کیونکہ ناسا کے مطابق، وہ انتہائی دوری پر ہونے کی وجہ سے غیر معمولی طور پرغیر واضح ہیں۔چندرا ایکس رے کے مشاہدات کے منظم سروے پر عملدرآمد اور ناسا کی وائڈ انفراریڈ سروے ایکسپلورر اور کینیڈا-فرانس-ہوائی ٹیلی سکوپ کے آپٹیکل ڈیٹا سے موازنہ کرتے ہوئے اس نئی تحقیق سے ان چیلنجز پر قابو پایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…