اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لیے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدوں کی امید لگا لی۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ دو سال کے کے وقفے کے بعد 25 نومبر سے 25 دسمبر تک کھیلی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد پاکستان میں انتظامات سے مطمعن ہے اور ویمن ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضا مند ہو جائے گا لیکن حتمی فیصلے سے قبل بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ سے ڈیل کرے گا کہ پاکستان کے کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھئے: القاعدہ نے داعش کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی
اس حوالے سے بنگلادیشی بورڈ پر امید ہے کہ وہ پی سی بی کے ساتھ یہ معاہدہ کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے اور بی پی ایل میں پاکستان کے کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ بنگلہ دیش میں پاکستان کے کرکٹرز بہت مقبول ہیں اس لیے بی سی بی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدے کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتا ہے۔